کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 181
باب 5 رمضان اور اعتکاف اعتکاف کے ضروری مسائل اس موقع پر اعتکاف کے ضروری مسائل بھی سمجھ لینے مناسب ہیں : 1 اس کا آغاز 20 رمضان المبارک کی شام سے ہوتا ہے۔ مُعْتکِفْ ’’اعتکاف کرنے والا‘‘ مغرب سے پہلے مسجد میں آجائے اور صبح فجر کی نماز پڑھ کر مُعْتکَفْ ’’جائے اعتکاف‘‘ میں داخل ہو۔ 2. اس میں بلا ضرورت مسجد سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ 3. بیمار کی مزاج پرسی، جنازے میں شرکت اور اس قسم کے دیگر رفاہی اور معاشرتی امور میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ 4. بیوی آکر مل سکتی ہے، خاوند کے بالوں میں کنگھی وغیرہ کر سکتی ہے۔ خاوند بھی اسے چھوڑنے کے لیے (اگر گھر قریب ہو تو) گھر تک جا سکتا ہے، اسی طرح اگر کوئی انتظام نہ ہو اور گھر بھی قریب ہو تو اپنی ضروریات زندگی لینے کے لیے گھر جا سکتا ہے۔ 5. غسل کرنے اور چارپائی استعمال کرنے کی بھی اجازت ہے۔