کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 127
باب 3
رمضان اور تلاوت قرآن
فضائل و آدابِ قرآن
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو اس نے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعے سے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا۔اس اعتبار سے یہ بھی آخری پیغمبر کی طرح آخری آسمانی کتاب ہے۔جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ، اسی طرح قرآن کریم کے بعد کوئی آسمانی وحی کسی پر نازل نہیں ہوگی۔اسی لیے قرآن کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے نصیحت قرار دیا:
﴿وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ ﴾
’’اور یہ (قرآن) تو سب جہانوں کے لیے نصیحت ہے۔‘‘[1]
اب یہی قرآن کریم قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے کتابِ ہدایت اور دستورِ حیات ہے۔جن افراد یا اقوام نے اس سے اپنا تعلق جوڑا ، اس سے رہنمائی حاصل کی اور سے اپنا دستورالعمل بنایا، وہ یقینا دین و دنیا کی سعادتوں سے ہم کنار اور اس
[1] القلم 52:68۔