کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 122
وہ ایام جن میں روزہ رکھنا منع ہے
جن ایام میں روزہ رکھنا منع ہے، ان میں ایک دن جمعے اور ہفتے کا ہے، یعنی صرف جمعے کا یا صرف ہفتے کے دن کا روزہ رکھنا ممنوع ہے۔ ہاں اگر ان کے ساتھ ایک دن اور ملا لیا جائے تو پھر جائز ہے، جیسے جمعرات اور جمعہ یا جمعہ اور ہفتہ، اس طرح ملا کر رکھنا جائز ہے۔ اسی طرح ایک شخص ایامِ بیض کے تین روزے رکھتا ہے تو اتفاق سے 15,14,13 تاریخیں جمعہ، ہفتہ، اتوار یا جمعرات، جمعہ، ہفتہ کو آتی ہیں تو ان ایام میں ایامِ بیض کے روزے رکھنا جائز ہے۔
٭ عید الفطر اور عیدالاضحی کے دن روزہ رکھنا مطلقاً ممنوع ہے، یعنی جس طرح اکیلے رکھنا ناجائز ہے، اسی طرح کسی دن کے ساتھ ملا کر رکھنا بھی ناجائز ہے۔
٭ ایام تشریق (13,12,11 ذوالحجہ) کے دن روزے رکھنا بھی ممنوع ہیں ۔ یہ تین دن حجاج کرام مِنٰی میں گزارتے ہیں ، یہ ان کے لیے کھانے پینے اور اللہ کا ذکر کرنے کے خصوصی ایام ہیں ، اس لیے ان کے لیے روزے رکھنا ناجائز ہیں ، البتہ وہ حجاج کرام مِنٰی میں ایامِ تشریق میں روزے رکھ سکتے ہیں جو ہَدی کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ہَدی، اس جانور کو کہتے ہیں جو حجاج کرام حج قران یا حج تمتُّع کرنے کی صورت میں مِنٰی میں