کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 109
((وَلَمْ یَرَ أَنَسٌ وَالْحَسَنُ وَ إِبْرَہِیمُ بِالْکُحْلِ لِلصَّائِمِ بَأْسًا))
’’حضرت انس رضی اللہ عنہ ، حضرت حسن اور حضرت ابراہیم رحمہما اللہ کے نزدیک روزے دار کے لیے سرمہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔‘‘[1]
11. روزے دار کھانا چکھ سکتا ہے، بشرطیکہ حلق میں نہ جائے۔ اسی طرح دانتوں میں دوائی ملی جا سکتی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
’لَا بَأْسَ أَنْ یَّتَطَعَّمَ الْقِدْرَ أَوِ الشَّیْئَ‘
’’روزے دار اگر ہانڈی یا کوئی اور چیز چکھ لے تو کوئی حرج نہیں ۔‘‘ [2]
[1] صحیح البخاري، الصوم، باب اغتسال الصائم۔
[2] صحیح البخاري، الصوم، باب اغتسال الصائم۔