کتاب: رمضان المبارک احکام و مسائل - صفحہ 5
روزہ کے ثواب کے بارے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا ہوں۔ اگر کوئی فرضی روزہ بغیر عذر کے چھوڑ دے اور پھر ساری عمر بلا ناغہ روزے رکھتا رہے تاکہ اس چھوڑے ہوئے روزے کا کفارہ بن سکے تو اس ایک روزہ کا ثواب حاصل نہیں کر سکتا نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ گناہوں سے بچنے کے لیے ڈھال ہے۔
محترم بھائی خاور محمود صاحب نے آج سے پانچ سال قبل مسائل رمضان کے حوالے سے ایک مختصر کتابچہ لکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ بعض دوستوں کی طرف سے اصرار تھا کہ مسائل کو تفصیل کے ساتھ پیش کرنا ضروری ہے۔ چنانچہ موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے کچھ فراغت ملی تو اس کام کی طرف توجہ مبذول کی۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اسے شرف قبولیت بخشے اور اس کتاب کو سب مسلمانوں کے لیے مفید بنائے اور کتاب و سنت کے احکام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عنایت فرمائے۔ اللہ تعالیٰ میرے مرحوم والدین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جنھوں نے اپنی ساری زندگی اعلائے کلمۃ الحق کے لیے گزار دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی آل اولاد، جہاں جہاں بھی وہ دین کے کاموں میں مصروف ہیں۔ ان کی حسنات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین
نجیب الرحمن کیلانی
جامع مسجد الایمان شاہ فرید آباد
ملتان روڈ ، لاہور