کتاب: رمضان المبارک احکام و مسائل - صفحہ 25
اس دُعا میں وَبك اٰمنْتُ وعلیك توکلت کے الفاظ حدیث میں نہیں۔ یہ دُعا عام طور پر مروج ہے مگر اس کی سند کمزور ہے۔
عن عبداللّٰه ابن عمر رضی الله عنهما قال کان رسول اللّٰه اذا أفطر قال: ذَهَبَ الظَّمَاءُ وابْتَلَّتِ الْعُروْقُ وثَبَتَ الْاَجْرُ اِن شآءَ اللّٰه (ابو داؤد)
’’عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار کرتے تو فرماتے : پیاس چلی گئی اور رگیں تر ہو گئیں اگر اللہ نے چاہا تو اجر ثابت ہو گیا‘‘۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افطار کے وقت یہ دُعا بھی احادیث میں ملتی ہے۔
اللّٰهُمَّ لَكَ صُمْنَا وَعَلٰی رِزْقِكَ اَفْطَرْنَا، فَتَقَبّلْ مِنَّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمیْعُ الْعَلِیْمُ (ابو داؤد)
’’اے اللہ ہم نے تیرے لیے ہی روزہ رکھا، تیرے رزق پر افطار کیا۔ پس ہم سے قبول فرما۔ بے شک تو سننے والا جاننے والا ہے‘‘۔
کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروانے والے کو روزہ افطار کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے۔ چاہے وہ پانی سے ہی کیوں نہ افطار کروائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَنْ فَطَّرَ صَآئِمًا اَوْ جَهَّزَ غَازِیًا فَلَه مِثْلُ اَجْرِه (بیهقی)
’’جس نے کسی روزہ دارہ کو روزہ افطار کروایا یا کسی غازی کا سامان تیار کر دیا تو اس کو اس کے برابر اجر ملے گا‘‘۔
مَنْ فطَّرَ صَآئِمًا کَانَ لَه مَغْفِرَةٌ لِّذُنُوْبِه وَعِتْقُ رَقَبَتِه مِنَ النَّارِ وَکَان لَه مِثْلُ اَجْرِه مِنْ غَیْرِ اَنْ یُّنْقَصَ مِنْ اَجْرِه شَيئ۔ (بیهقی)
’’جو کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروا دے تو اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔