کتاب: رمضان المبارک: مقاصد اور نتائج - صفحہ 5
اسلام کا وقار ہیں داؤد غزنوی رجعت پسند کہنے لگے ان کو دیکھ کر آیا ہے سومنات میں محمود غزنوی سید داؤد غزنوی رحمہ اللہ نے یکم اپریل 1927ء کو امرتسر سے ہفت روزہ اخبار ’’توحید‘‘ جاری کیا تھا۔ یہ اپنے دور کا بہترین ہفت روزہ تھا جو صرف دو سال جاری رہا۔ اس کا آخری شمارہ یکم مئی 1929ء کو شائع ہوا تھا۔ پھر سید صاحب کی وفات کے ڈیڑھ سال بعد آپ کے صاحبزادے سید ابوبکر غزنوی رحمہ اللہ کی نگرانی میں جولائی 1965ء کو ہفت روزہ توحید بڑی شان سے لاہور سے جاری کیا گیا لیکن اب یہ چار پانچ مہینے ہی جاری رہ سکا۔ یہ مضمون ہفت روزہ توحید امرتسر میں 13 فروری 1929ء کی جلد نمبر 4 اور شمارہ نمبر 17-16-15 میں شائع ہوا تھا۔ بعد ازاں ماہنامہ محدث لاہور نے اسے نومبر 2001ء کے شمارے میں شائع کیا۔ ’’دارالتقویٰ‘‘ سلف صالحین کے رشحاتِ قلم اور ان کے لٹریچر کو اپنی درخشاں روایات کے مطابق افادئہ عام کے لئے شائع کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کی جہودِ مخلصہ کو قبول فرمائے آمین۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حافظ عبدالحمید گوندل فاضل المعھد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی نوٹ:۔ سید محمد داؤد غزنوی رحمہ اللہ کے متعلق مفصل معلومات کیلئے ملاحظہ فرمائیں ’’نقوش عظمت ِ رفتہ‘‘ از الشیخ محمد اسحق بھٹی حفظہ اللہ۔