کتاب: رمضان المبارک: مقاصد اور نتائج - صفحہ 26
بعشر أمثالھا إلی سبع مأۃ ضعف قال اللّٰه تعالیٰ: إلا الصوم فإنہ لی و أنا أجزی بہ یدع شھوتہ و طعامہ من أجلی (مسلم: کتاب الصیام: 2701)
’’ ابن آدم کے ہر نیک کام کا بدلہ دس سے سات سو نیکیوں تک دیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا مگر روزہ اس سے مستثنیٰ ہے، وہ میرے لئے ہے، میں اس کا بے حساب اجر دوں گا، کیونکہ روزہ دار میرے لئے اپنی شہوانی خواہشات اور کھانے پینے کو چھوڑتا ہے۔‘‘