کتاب: رمضان المبارک: مقاصد اور نتائج - صفحہ 2
کتاب: رمضان المبارک: مقاصد اور نتائج
مصنف: سید محمد داوٗد غزنوی رحمہ اللہ
پبلیشر: دار التقوی کراچی
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
الحمد للّٰه رب العالمین، والعاقبۃ للمتقین، والصلوٰۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین۔
اما بعد!
رمضان المبارک ایک عظیم اور بابرکت مہینہ ہے جو کہ مسلمانوں کیلئے عطیہ الٰہی ہے جس میں لیلۃ القدر جیسی مبارک رات ہے، اس ماہ میں نوافل کا اجر فرض کے برابر اور فرائض کا ثواب کئی گنا بڑھ کر ملتا ہے، مسلمان اس ماہِ مقدس میں دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور رات کو بارگاہِ رب العزت میں قیام کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں
روزہ نفس کو جھکانے، مطیع کرنے اور روحانی قوت کو بڑھانے کا ذریعہ ہے، یعنی رمضان المبارک میں روزے رکھ کر اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے، روحانی قوت کو دو چند کر لیا جائے تاکہ سارا سال اسی قوت کے ذریعے فواحش و منکرات اور شیاطین کے حملوں سے محفوظ رہا جائے۔
بھوک اور پیاس پر صبر کرنا، کسی کی گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے درگزر کرنا اور اپنا مال دوسروں کو کھلانا، یہ سب روحانی غذائیں ہیں۔
مگر جب ہم اپنے طرز عمل کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے روحانی قوت سے صرفِ نظر کرتے ہوئے، رمضان المبارک کو صرف جسمانی ضروریات کیلئے مختص کر دیا ہے۔ دیگر تمام ایام کی بنسبت اس میں ایسی ایسی چیزیں پکاتے ہیں کہ جن کا عام دنوں میں تصور بھی نہیں ہوتا۔ کھجلہ، پھینی، دودھ جلیبیاں، انواع و اقسام کے فروٹ، سموسے،