کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 9
عبادت کی عمومًا دو بڑی قسمیں ہیں(1)جسمانی عبادت(2)مالی عبادت۔ (1) جسمانی عبادت میں نماز روزہ جہاد ذکر اللہ دعائیں رکوع و سجود وغیرہ شامل ہیں۔ (2) مالی عبادت میں مال و دولت اناج و غلہ مویشی چوپائے اور اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ دیگر نعمتوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا قربانی کرنا وغیرہ۔ یہ تو سب جانتے ہیں کہ زکوٰۃ ایک فرضی عبادت ہے جو مال و دولت کے علاوہ جانوروں کھیتوں میں پیدا ہونے والے اناج و سبزیوں وغیرہ پر بھی فرض کی گئی اور اس کا باقاعدہ نصاب مقرر کیاگیا ہے اسی طرح صدقۃ الفطر کوبھی فرض قرار دیاگیا ہے اس کے علاوہ نفلی صدقات کو بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے جہاد و قتال کے موقع پر جان کے علاوہ مال بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ایک اور چیز جسے عمومًا عوام الناس بڑی فراخ دلی سے ادا کرتے ہیں اور جس کا نام نذر ہے نذر ایک ایسی عبادت کانام ہے کہ جس کو ایک انسان خود اپنے اوپر لازم قرار دیتا ہے نذر عربی زبان کا لفظ ہے جسے فارسی میں نیاز اور اردو اور ھندی زبان میں منت کہاجاتا ہے بعض لوگ جہالت میں آکر کہہ دیتے ہیں نذر اللہ،نیاز حسین یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی کہے عبادت اللہ کی بندگی حسین کی اب عبادت اور بندگی میں معنی کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔لہذا عبادت و بندگی اللہ ہی کے لئے ہوگی اسی طرح نذر ونیاز یا منت یہ سب بھی اللہ ہی کیلئے ادا کرنے ضروری ہیں جب کہ اللہ کے سوا کسی نبی،