کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 7
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
چونکہ دورِ حاضر میں لوگ ضروریات زندگی سے آگے بڑھ کر کمالیات و جمالیات کی دوڑ میں مشغولیت کے سبب ضخیم کتابوں کا مطالعہ نہیں کرپاتے اسلئے عام پڑھے لکھے لوگوں کیلئے ضرورت ہے کہ مختصر کتابچے عام کئے جائیں تاکہ دینی تعلیم عام ہو سکے اور لوگوں کو دینی بصیرت بہم پہنچے۔اللہ تعالیٰ محترم محمد صادق خلیل صاحب کی اس محنت کو قبول فرمائے اور لوگوں کیلئے ذریعہ نجات بنائے اور اللہ ان لوگوں کو جو بے راہ روی میں مبتلا ہیں دین کی سمجھ عطاء فرمائے آمین۔یارب العالمین۔
والسلام
محمد سلیمان ساجد مری
نائب ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث خیر پور سندھ