کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 30
رازداری کے ساتھ بادشاہ کے گوش گذار کیا کہ بڑا وزیر آپ کی حکومت کا بہت بڑا خائن ہے۔اس نے خیانت کے ذریعہ سرکار کی بہت بڑی دولت اپنے قبضہ میں کر رکھی ہے۔یقین نہ ہو تو اس کے حساب کی جانچ کرا کر دیکھ لیا جائے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ بڑے وزیر کے حساب کی جانچ کروائی جائے اور جب شاہی حکم سے حساب کی جانچ کرائی گئی تو شاہی خزانے کا لاکھوں کا غبن بڑے وزیر کی طرف سے نکلا۔بادشاہ کو جلال آ گیا۔اس نے فوراً ہی بڑے وزیر کو وزارت کے عہدے سے معزول کیا اور اس کی ساری جائیداد اور اس کا تمام مال و متاع ضبط کر کے اسے شہر بدر کر دیا۔ جو وزیر کل تک حکومت کے ہر سیاہ و سفید کا مالک تھا آج جب اس پر شاہی عتاب نازل ہوا تو سب کچھ چھوڑ کر اسے اپنی بیگم کے ساتھ پا پیادہ خالی ہاتھ اس حال میں شاہی حدود سے شہر بدر ہو جانا پڑا کہ زادِ راہ کے لئے ایک پیسہ بھی اس کی گرہ میں نہ تھا۔صرف دو درہم کسی طرح بیگم کی جیب میں پڑے رہ گئے تھے۔راستہ میں کسی جگہ خربوزے بکتے دیکھے تو بیگم نے ایک درہم دے کر ایک خربوزہ خرید لیا اور اسے ایک دستی میں باندھ لیا کہ دم اشتہا بھوک کی تکلیف سے کچھ نہ کچھ نجات حاصل کی جا سکے۔ جس دن وزیر کو شاہی حکم سے شہر بدر کیا گیا تھا اسی دن بادشاہ کا شہزادہ صبح سویرے شکار کو گیا تھا لیکن جب شام تک شہزادہ شکار سے لوٹ کر واپس نہ آیا تو بادشاہ کو شہزادے کی طرف بڑی تشویش ہوئی۔چھوٹے وزیر نے شاہی آداب بجالاتے ہوئے عرض کی جہاں پناہ شہزادے صاحب جس راہ شکار کو گئے تھے اسی راہ معزول