کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 19
بھیک مانگ کر بھی کونڈے بھرتے ہیں سوچتے ہیں کہ اس ثواب سے ہم محروم نہ رہ جائیں کیونکہ ان کو مولویوں نے جو ایسی پٹی پڑھائی ہوئی ہے اور بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ ساری مصیبتیں ہمارے پاکستان اور ہندوستان میں ہیں اورکسی ملک میں نہیں۔پاکستان کی تو کیا ہی بات ہے پورے دنیاکے ممالک میں سے بدعات و خرافات کے لحاظ سے پاکستان فرسٹ پوزیشن پر آرہا ہے یہ سب پاکستانیوں کی کرم نوازیاں ہیں پاکستان کے نام کو دیکھ کر تو بڑی خوشی ہوتی ہے مگر پاکستان کے حالات کو دیکھ کر رونا آجاتا ہے اگر حق بات کہتا ہوں تو مزہ اُلفت کا جاتا ہے اگر خاموش رہتا ہوں تو کلیجہ مُنہ کو آتا ہے افسوس کہ آج پاکستان کو بدعتستان،کفرستان اور شرکستان بنا دیاگیا ہے ذرانظر دوڑائیں پاکستان میں کیا کچھ نہیں ہورہا سب کچھ ہورہا ہے ایک طرف بے شعور حکمران پاکستان کو تباہ کرنے میں تُلے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ضمیر پرست مُلاں اس کے بگاڑنے کیلئے خرافات کے تیر اور بدعات کے کلہاڑے لئے کھڑے ہیں۔ سچ فرمایا تھا شہید ِ اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ الله علیہ رحمۃ واسعۃ نے کہ یہ ملک(پاکستان)پنساریوں کا ملک ہے جس طرح پنساری کے پاس ہر چیز ملتی ہے املی سے لیکر اجوائن تک ہر چیز ملتی ہے پاکستان میں دین بھی ایسا ہی ہے اس دین میں مولوی ہاتھ ڈالتا ہے جو چیز چاہے نکال کر دکھاتا ہے۔ اب ذرا کچھ فاصلہ آگے چلئے اورپھر: