کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 17
مسلکی جھگڑے اور فساد بڑھ چڑھ کر ہیں ا س کا سبب بھی یہی ہے کہ ہم نے کتاب و سنت کو پسِ پشت ڈال دیا ہے اور آنکھیں بند کرکے فرقوں اور شخصیتوں کے پیچھے لگ چکے ہیں اورنئے نئے طریقے ایجاد کر لئے ہیں اورہم بدعات اور خرافات کے پیروکار بن چکے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم اس منزل تک پہنچے ہیں۔ زندگی گذارنے کا بہترین طریقہ الله کی کتاب اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے جوہماری پوری زندگی میں رہنمائی کرتی ہیں جب مسلمانوں کا تعلق کتاب و سنت سے کمزور ہوجاتا ہے اور وہ ان کو چھوڑ کر دوسری طرف دیکھتا ہے تو اس کو زندگی کی اور راہیں دکھائی دیتی ہیں جو اس کو اپنی طرف کھینچتی ہیں ان دوسری راہوں کو(دین سمجھنا)شریعت میں بدعت کہاگیا ہے۔اور ارشادِ گرامی ہے ہر بدعت گمراہی ہے اور گمراہی انسان کو دوزخ میں لے جانے والی ہے۔ یاد رہے اگر بدعت کا ایک باردروازہ کھل چکا تو پھر اس کا بند ہونا بڑا ہی مشکل ہے یہی سبب ہے کہ آج مسلمانوں میں ہزاروں کی تعداد میں بدعات پھیلی ہوئی ہیں اور پھیلتی جارہی ہیں بدعت کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ جب ایک بدعت اختیار کی جاتی ہے تو اس کے بدلے میں ایک سنت مٹ جاتی ہے اسی طرح پھر بدعتیں بڑھتی جائیں گی اور سنتیں مٹتی جائیں گی حتی کہ مسلم معاشرہ بدعتوں اور رسموں کا مجموعہ بن جائے گا۔ اسلام کی روشن تعلیم کے بعد بدعات اور خرافات کو اختیار کرنا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کاامتی ہونے کے باوجود قرآن و حدیث کو چھوڑ کر اِدھر اُدھر دیکھنا یہ مسلمان کے