کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 16
کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو بحیثیت دین پسند فرمایا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لفظوں میں اپنی امت کو نصیحت فرمائی۔
ترکت فیکم امرین لن تضلوا ما تمسکتم بہما کتاب اللّٰه و سنتی (موطا،الحاکم)
میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں جب تک ان دونوں کو مضبوطی سے پکڑے رہو گے ہرگز گمراہ نہ ہوگے اللہ کی کتاب او رمیری سنت۔
اب کتاب اور سنت ہی بنیاد دین قرار پائے عقیدہ عبادت معاملات اخلاق غرضیکہ جملہ شعبہائے زندگی میں یہی دلیل و رہنما ٹھہرے ہر میدان میں ان کی پابندی ضروری قرار پائی اوراسی کتاب و سنت کی اتباع کامل کا نام دین اسلام ٹھہرا صحابہ کرام رضوان الله علیہم اجمعین نے کتاب و سنت کو جان سے لگائے رکھا ان کے معاشرے میں کتاب و سنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور اسی شاہراہ پرگامزن رہ کر دنیا و آخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے۔
مسلمانوں کیلئے دین اسلام کو سمجھنے کے لیے سرچشمے دو ہیں ایک الله کی کتاب اور دوسری رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث شریف۔مسلمان جب تک ان دونوں سے اپنا تعلق مضبوط رکھیں گے اور زندگی کے ہر موڑ پر ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے تو کبھی بھی راہِ حق سے نہیں بھٹکیں گے۔
آج مسلمانوں میں بہت زیادہ دینی اختلاف اور مذہبی فرقے ہیں اور