کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 15
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم اما بعد!
فاعوذ باللّٰه من الشیطن الرجیم
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
اَلَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ اُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ ھَدٰھُمُ اللّٰه وَ اُوْلٰٓئِکَ ھُمْ اُوْلُوالْاَلْبَابِ(الزمر:18)
ترجمہ:جو بات کو کان لگا کر سنتے ہیں پھر جو بہترین بات ہو ا س کی اتباع کرتے ہیں یہی ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے اور یہی عقلمند بھی ہیں۔
دین اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جسکو اختیار کرنے میں دنیا و آخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں۔یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اسمیں کہیں پیچ و خم ہے اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کیلئے پسند فرمایا اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں اسکی تکمیل فرمادی ارشاد ربانی ہے۔
اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا۔ (المائدة:3)
آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اورتم پر اپنی نعمت پوری