کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 14
طوطا مینا،داستان امیر حمزہ رضی اللہ عنہ،الہ دین کا جادوئی چراغ،عمروعیار کی کہانیاں داستان علی رضی اللہ عنہ وغیرہ تحریر کی گئیں۔
ہمارے فاضل دوست محترم جناب الشیخ محمدصادق خلیل پیش امام راشدی مسجد موسیٰ لائن نے اس داستان کا خوب خوب تجزیہ کیاہے اور اس داستان کے خاص خاص حصوں کا علمی تحقیقی اور عقلی لحاظ سے جائزہ لیا ہے اللہ تعالیٰ موصوف کی اس محنت کوقبول فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لئے ہدایت کاذریعہ بنائے۔
ابو جابر عبداللہ دامانوی
مفتی جمعیۃ اھل حدیث سندھ حلقہ لیاری