کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 12
جس کا وہ شرعی طور پر مالک ہے اور عقیقہ کے بکرے سے مراد وہ بکرا ہے جسے اسلامی احکام کے مطابق ذبح کیاگیا ہوا اور یہی حکم ولیمہ کا ہے اور اس سے نومولود یا دولہا وغیرہ کاتقرب حاصل نہیں کیاجاتا اسی طرح ایصال ثواب میں میت کی طرف سے جو کھانا وغیرہ دیا جاتا ہے اس کا مقصد میت کو اس نیکی کا اجر و ثواب پہنچانا مقصود ہوتا ہے اور اس کا تقرب حاصل کرنا مقصود نہیں ہوتا۔ یہ امر کس قدر افسوس ناک ہے کہ آج کے مسلمان اپنے مالوں کوغیر اللہ کی نذرو نیاز میں خرچ کرکے اپنے پاکیزہ اور حلال مالوں کو حرام بنا ڈالتے ہیں اور اس طرح وہ دنیا کا گھاٹا اور نقصان بھی حاصل کرتے ہیں اور اپنی آخرت بھی تباہ و برباد کر لیتے ہیں۔ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ نذر و نیاز کے سلسلہ میں پاک و ہند میں جہاں اور بہت سے رسومات اد اکی جاتی ہیں اور انہیں پورے زور و شور سے ادا کیا جاتا ہے وہاں کونڈے بھرنے کا رواج بھی کافی شہرت حاصل کر گیا ہے یہ رسم اسلامی مہینہ کی 22رجب کو منائی جاتی ہے اور اسے جناب جعفر صادق رحمہ اللہ کے نام سے موسوم کیاجاتا ہے حالانکہ 22رجب امام جعفر صادق کا نہ یوم پیدائش ہے اور نہ یوم وفات بلکہ یہ دن مشہور صحابی اور کاتب وحی جناب معاویہ رضی اللہ عنہ بن ابی سفیان کا یوم وفات ہے دراصل شیعوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کی خوشی میں اس دن کو یوم عید منانے اور ان کی وفات پر خوشی کا اظہار کرنے کیلئے اس رسم کو ایجاد کیا اور جب سنیوں نے انہیں اس طرح چپکے