کتاب: رجب کے کونڈوں پر ایک نظر - صفحہ 11
عقیدہ رکھنا بھی کفر ہے۔ اسلام سے دوری اور جہالت کی بناء پر لوگوں نے فاتحہ اور نذر و نیاز کے کچھ مخصوص طور طریقے مقرر کر لئے ہیں جسے وہ پوری پابندی سے ادا کرتے ہیں ایسے لوگ نماز روزے کی توپرواہ نہیں کرتے لیکن ان رسومات کی وہ سختی سے پابندی کرتے ہیں اور ہرسال مقررہ دنوں میں ان نیازوں کو پابندی سے ادا کرتے ہیں مثلاً امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے کونڈے بڑے پیر کی گیارھویں امام حسین رضی اللہ عنہ کی سبیل بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نام کی نیاز امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام کا کھچڑا وغیرہ ان نیازوں کی عمومًا ان بزرگوں کے ناموں ہی سے شہرت ہے اور جس چیز کو اللہ کے سوا کسی دوسرے کے نام پر شہرت دی جائے تو ایسی نیاز کا ادا کرنے والا مشرک اور یہ نیاز حرام ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ وَمَا اُھِلَّ بِہٖ لَغَیْرِ اللّٰہِ(البقرۃ آیت 173) اور ہر وہ چیز کہ جس پر اللہ کے سوا کسی اور کانام پکارا گیا ہوا(تم پر حرام ہے) کسی چیز کو جب غیر اللہ کے تقرب کیلئے نامزد کر دیاجاتا ہے اور یہ عقیدہ رکھ کر نیاز ادا کی جاتی ہے کہ اگر اسے ادا کریں گے تووہ بزرگ خوش ہوجائیں گے اور مالوں میں برکت ڈال دیں گے اور مرادیں پوری کر دیں گے اور اگر ان کے نام کی منت ادا نہ کی گئی تو وہ ناراض ہوجائیں گے اور مال و کاروبار کو تباہ و برباد کردیں گے غیر اللہ سے تقرب کا ایسا عقیدہ یقینا شرک ہے باقی عبداللہ کی گائے عقیقہ کا بکرا اور ولیمہ کا کھانا اس زمرے میں شامل نہیں ہے کیونکہ عبداللہ کی گائے سے مراد وہ گائے ہے کہ