کتاب: قائلین و فائلین رفع الیدین مسائل و احکام،دلائل و تحقیق - صفحہ 118
ہیں۔ [1]
ان میں سے اکثر امام نووی رحمہ اللہ نے شرح مسلم میں لکھی ہیں اور ان کی اکثریت کو محلِّ نظر کہا ہے۔[2]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے ان حکمتوں میں سے اکثر کونیل الاوطار میں نقل کیا ہے اور مزید یہ بھی لکھا ہے کہ :
یہ رفع یدین نمازمیں داخل ہونے کی علامت ہے اور یہ شرح نووی میں بھی مذکور ہے۔[3]
لیکن یہ حکمت صرف تکبیرِ تحریمہ کے ساتھ ہی خاص ہے،اور لکھا ہے کہ اس کی حکمتوں کے بارے میں کئی دیگر اقوال بھی ہیں،اور پھر امام نووی رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان حکمتوں میں سے اکثر محلِّ نظر ہیں۔
ہر چند کہ ان میں سے اکثر حکمتیں محلِّ نظر ہیں،تاہم کچھ تو معقول و ماثور ہیں،اور وہ بھی ان بارہ ہی میں شامل ہیں،اسی لیٔے ہم نے سبھی ذکرکر دی ہیں۔ ویسے بھی یہ محض حکمتیں ہی تو ہیں،احکام تو نہیں۔ وَاللّٰہُ الْمُوَفِّقُ
ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین
ترجمان سُپریم کورٹ،الخبر
و داعیہ متعاون،مراکزِ دعوت و ارشاد
الدمام،الخبر،الظہران
( سعودی عرب )
[1] شرح نووی ۲؍۴؍۹۶۔
[2] حوالہ سابقہ۔
[3] نیل الاوطار ۱؍۲؍۱۷۹،۱۸۴۔