کتاب: قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ - صفحہ 7
اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
اسلام کی چودہ صد سالہ تاریخ شاہد ہے کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالیٰ کے تقرب کے حصول کے لئے جانور ذبح کرنا تمام مسلمانوں میں بلا امتیاز مسلک و مکتب اور بلاتفریق عرب و عجم معمول چلا آیا ہے، اور اس ڈیڑھ ہزار سال کے طویل دور میں ہر ملک، ہر قوم ، ہر زمانہ اور ہر دور کے کروڑوں مسلمان پورے ذوق اور شوق سے اس سنت ابراہیمی پر دیوانہ وار عمل کرتے آئے ہیں ، اور ہر سال اس مقدس تہوار پر کروڑوں جانوروں کا خون بہا کر اس سنت کو تازہ اور اس مبارک عہد کی تجدید کی جاتی رہی ہے۔