کتاب: قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ - صفحہ 6
امتیازی خصوصیات طبع ھذا
یہ اس کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے اس میں درج ذیل خصوصیات ہیں۔
٭ قرآن اور احادیث کے متروکہ حوالہ جات دئیے ہیں۔
٭ ہمارے ادارہ کے شعبہ تحقیق نے اس پر نظر ثانی کی ہے۔
٭ بعض مقامات پر راقم کی طرف سے حواشی ہیں۔
٭نیز بعض زیادات اس طرح [ ] کے قوسین میں دئیے ہیں۔ ٭شروع میں فہرست کا اضافہ ہے۔
کلمہ تشکر
بموجب حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم «من لم یشکر الناس لم یشکر الله»[1]
’’جس نے لوگوں کا شکر ادا نہ کیا وہ اللہ کا شکر نہ ادا کر سکا۔‘‘
سب سے پہلے اللہ عزو جل کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ کتاب آپ کے ہاتھوں تک پہنچانے کی توفیق دی، پھر اس کے مؤلف، پھر ادارہ المعہد الاسلامی کے شعبہ تحقیق کی اراکین امۃ الرحمٰن، ام بریرہ، امۃ العزیز، امۃ الرقیب، امۃ المصور، امۃ المہیمن کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں بھرپور تعاون کیا۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو سب کے لئے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین۔
وصلى الله تعالیٰ وسلم على نبینا محمد و على اٰله وأصحابه أجمعین۔ خادم السنة النبویة المطھرة علیه الف الف تحیة و سلام محمد افضل خلیل احمد الاثری مدیر مکتبة السنة 26 ذوالقعدہ 1424ھ۔ 2004ء
[1] ترمذی، ابو داؤد، مسند احمد:278،375/4 کتاب الشکرلابن ابی الدنیا ح: 64