کتاب: قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ - صفحہ 40
موجود رہے۔ (فتح الباری) ذبح کرتے وقت بِسْمِ اللهِ وَاللهُ أَکْبَرُ کہنا ضروری اور ’’إِنِّيْ وَجَّهْتُ‘‘ (پوری تین آیتیں) پڑھنا مستحب ہے۔ اسی طرح: اَللّٰهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ کہنا بھی خوب تر ہے۔ قربانی کرنے والے کو ذی الحجہ کے چاند کے بعد قربانی کرنے تک حجامت نہ کرانی چاہیے۔ (مسلم) غریب آدمی بھی چاند کے بعد نماز عید تک حجامت نہ کرائے تو مستحق ثواب ہے۔ 10 ذی الحجہ یعنی عید کے دن قربانی کرنا اگرچہ افضل ہے لیکن نفس قربانی 13 ذی الحجہ تک جائز ہے۔ قربانی کی کھالیں مسکین کا حق ہے اور بہتر ہے کہ کھال یا پھر کھال کے پیسے [1] براہ راست کسی مسکین کو دیئے جائیں (حافظ ابراہیم کمیر پوری)
[1]  کھال بذات خود فروخت نہیں کر سکتا ہے۔ (الاثری ؔ)