کتاب: قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ - صفحہ 14
اس عقل و ذہن اور اس قماش کے لوگ اپنی نادانی اور جہالت کے باعث اس امر پر ادھار کھائے بیٹھے ہیں کہ اسلامی لٹریچر کے تمام ذخائر کو غیر یقینی ثابت کریں، اور وہ اعمال جو عبادت کی حیثیت میں ڈیڑھ ہزار سال سے معمول آ رہے ہیں ، انہیں غیر اسلامی بلکہ دور جاہلیت کی یادگار قرار دیں، انہیں اس قسم کے خیالات کے اظہار میں ذرہ بھر جھجھک محسوس نہیں ہوئی کہ ان کی اس رائے کو صحیح تسلیم کر لینے کے لازمی نتائج کیا ہوں گے اور اس کو مان لینے کے بعد صحابہ کرام [رضوان اللہ علیہم اجمعین] ، تابعین عظام ، محدثین، فقہا اور دیگر اسلاف [رحمہم اللہ اجمعین ] کی نسبت ہمیں کیا اعتقاد رکھنا ہو گا۔