کتاب: قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ - صفحہ 10
تمام دلائل کا علمی اور منطقی انداز میں جائزہ لیا ہے جو انہوں نے اپنی کتابوں میں قربانی کے خلاف پیش کئے ہیں۔ طرز بیان ہم نے وہ اپنایا ہے کہ جسے جدید تعلیم یافتہ حضرات بآسانی سمجھ سکیں۔ کیونکہ ہمارا اصل مخاطب یہی طبقہ ہے...... امید ہے کہ حضرات علماء کرام ہماری اس کوشش کو بہ نظر استحسان دیکھیں گے اور اہل ثروت اس رسالہ کی تقسیم و اشاعت میں تعاون فرمائیں گے تاکہ عامۃ المسلمین اس سے استفادہ کر سکیں۔
مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ قربانی کے جانور کی عمر، ایام قربانی کی تحدید، وجوب قربانی کے لئے ضروری نصاب اور اس قسم کی بعض دوسری جزئیات میں فقہاء کے ہاں اختلاف موجود ہیں۔ لیکن نفس قربانی کی مشروعیت اور اس امر پر کہ قربانی کسی خاص مقام سے مخصوص نہیں۔ تمام دنیائے اسلام کا اتفاق اور پوری امت کا اجماع ہے۔ قرآن مجید میں اختصار اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پوری وضاحت سے اس کا تذکرہ اور تفصیلات موجود ہیں۔ اور ملت اسلامیہ کا متواتر عمل اس کی مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ عہد نبوت سے آج تک ہر نسل کے بعد دوسری نسل پورے یقین و اذعان کے ساتھ اس پر عمل پیرا رہی ہے۔ ہر عہد کے لاکھوں، کروڑوں مسلمانوں نے اپنے اسلاف سے یہ