کتاب: قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں - صفحہ 65
ہیثمی لکھتےہیں:" ورواه الطبراني في الكبير ورجاله رجال الصحيح"(مجمع الزوائد(4/18))"اسےطبرانی نےمعجم کبیرمیں روایت کی ہے اوراس کےرجال صحیح کے رجال ہیں "
شیخ البانی نےبھی اسےصحیح قراردیاہے (دیکھیے:ارواء الغلیل(4/355))
3 – امام نخعی فرماتے ہیں:" عمربن خطاب رضی اللہ عنہ حج میں قربانی نہیں کیا کرتے تھے "
یہ روایت مرسل ہےجیساکہ امام ابن حزم نےمحلّی کے اندرذکر کیاہے (المحلی(2/375))
یہاں یہ ذکرکردینازیادہ مناسب ہےکہ سفرمیں قربانی کرنااللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنھم سےصحیح سندوں کےساتھ ثابت ہے، جیساکہ پچھلےصفحات میں گزرا۔
********