کتاب: قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں - صفحہ 6
لو اور اسے پتھرپرتیزکرکےلاؤ"میں نےجب اسےتیزکر دیاتوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاسے لیااور بکرے کولیااوراسےذبح کیااورفرمایا:"اے اللہ! محمد کی طرف سے اورمحمد کےآل کی طرف سے اورمحمد کی امّت کی طرف سےقبول فرما "
ذوالحجہ جیسےمبارک مہینےمیں جن لوگوں کوحج کی استطاعت نہیں ہوتی یا وہ کسی وجہ سے حج نہ کرسکتےہوں ان کےلئےقربانی نیکیوں کی کمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔
اس ماہ میں قربانی اوردیگرعبادات وامورسےمتعلق کتاب وسنت اور آثارصحابہ میں بہت سارا تفصیلی مواد موجود ہے،میں نےاس مختصرکتابچہ کے اندر انہیں احکام کے بنیادی مسائل کو نہایت ہی اختصارکے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہےتاکہ عام آدمی بلاکسی مشقّت کےقربانی جیسی اہم عبادت کوسنت کے مطابق ادا کرسکے، نیز قربانی سے متعلق کچھ ایسے امورجو عوام الناس میں رائج ہیں لیکن قرآن و سنت اور تعامل صحابہ سےان کاثبوت نہیں ہے، ان کوبھی ذکرکردیا ہےتاکہ لوگ ان کی حقیقت سے آشنا ہو جائیں اوراپنےاعمال پرنظرثانی کرکے ان کوکتاب وسنت کےموافق کرسکیں۔
ان مختصرکلمات کےاخیرمیں ہم اس کتاب کی تیاری کی توفیق پراللہ رب العزت کےبےپناہ شکرگذاراوردین متین کی مزید خدمت کےطلبگارہیں اس موقع سےاپنےمربی ومشفق استادمحترمفضیلۃ الشیخ العلّامہ احمدمجتبی السلفی المدنی/ حفظہ اللہ کاشکریہ اداکرتےہیں جنہوں نے کثرت شغل کےباوجود اپنے قیمتی اوقات میں سےتھوڑاوقت نکال کراس کتاب کامراجعہ کیا اورقیمتی مشوروں سےنوازہ۔ فجزا ہ اللّٰه خیراً۔
اس موقع سےبرادرمکرّم شیخ کلیم انورالمدنی/سلمہ اللہ کاشکریہ نہ اداکیا جائےتوناشکری ہوگی جنہوں نے اس کتاب کی طباعت واشاعت کابیڑااٹھایاہے اللہ تعالی ان کواوران کےمعاونین کوجزائےخیردے اوراس