کتاب: قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں - صفحہ 53
چنانچہ قربانی بھی انہیں عبادتوں میں سےہےجن کافوت شدہ آدمی کی طرف سےکرناثابت نہیں ہے، اورنہ ہی یہ سنت ہے، البتہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرتےہوئے آدمی قربانی کرتے وقت یہ کہے:" أللهم تقبل مني ومن أهل بيتي" " اےاللہ میری اورمیرےگھروالوں کی طرف سے قبول فرما " تویہ عین سنت ہےاوراس میں زندہ اورمُردہ سب شامل ہيں۔ واللّٰه أعلم بالصواب۔ ********