کتاب: قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں - صفحہ 4
جیساکہ اوپرمذکورہواقربانی کو عبادت اللہ نے بنایاہے اس لئے اس کا طریقہ بھی اللہ نے دیاہے اور اللہ کی طرف سے اس کے آخری رسول محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے امت کواس کی تفصیل بتائی ہے، اس لئے اگرہمیں اپنی اس عبادت کو بارگاہ الہی میں قبول کرواناہے تو اس بابت طریقۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جانکاری حاصل کرنی ہوگی، ورنہ ہماری یہ عبادت یاتوریاکاری (شرک اصغر)کی نذرہوجائےگی یا بدعات وخرافات کے سبب رائیگاں ہوجائےگی۔
زیرنظررسالہ قربانی کے صحیح فضائل واحکام ومسائل کے بیان کے لئے ترتیب دیاگیاہے، جومختصرہے اورنہایت ہی مرتب اورمرکزہے اور قرآن وسنت سے ثابت صحیح اورپختہ حوالوں اورقرآن وسنت کے حقیقی ترجمان علماءسلف وخلف کے اقوال سے مزین ہے، یہ اس لائق ہے کہ نہ صرف اردو بلکہ دیگرزبانوں میں بھی شائع کیاجائے تاکہ علماء کےساتھ ساتھ عوام الناس بھی اس کی روشنی میں اپنی اس عبادت کوانجام دےکرعنداللہ اس کوقبولیت کے شرف سے مشرف ہونے کےلائق بناسکیں، اللہ تعالی مؤلف عزیزکو جزاء خیردے،اسی کے ساتھ اس کی اشاعت کا بیڑا اٹھانے والے اخوان کو بھی صحیح دین کی اشاعت کے اجرسے نوازے۔ آمین ثم آمین۔
خیراندیش:احمدمجتبی سلفی مدنی
رکن مجلس علمی دارالدعوۃ دہلی
18 /10 1432ھ
17/9/2011ء
******