کتاب: قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں - صفحہ 25
حنابلہ کےنزدیک:جس نےپانچ سال پوراکرلیاہو اورچھٹےمیں داخل ہوگیاہو(تفصیل کے لیے دیکھیے:تبيين الحقائق (6/7)بدائع الصنائع (4/206)الذخيرة (4/154)شرح الخرشي (3/33-34)القوانين الفقهية(ص 126)الحاوي(15/77)كفاية الأخيار(ص529)طرح التثريب (5/194)المغني (9/440)كشاف القناع (2/531-532)اور منار السبيل (1/272))۔ (اہلِ لغت کےنزدیک ): بکری اوربھیڑ:جوہری کےنزدیک:جس کےثنایاٹوٹ کرگرگئے ہوں، اور یہ اس کےتیسرےسال میں داخل ہونے پرہوتاہے۔ ابن منظورکےنزدیک:جس کےثنایاٹوٹ کرگرگئےہوں، اور یہ اس کےتیسرے سال میں داخل ہونے پرہوتاہے۔ التہذیب کےاندرہے:بکری میں ثنی(مسنہّ)وہ ہےجس نےدوسال مکمّل کرلیاہے، اورتیسرےمیں اس کےثنایاگرےہوں۔ گائے:جوہری کےنزدیک:جس کےثنایاٹوٹ کرگرگئےہوں، اور یہ اس کے تیسرےسال میں داخل ہونے پرہوتاہے۔ اونٹ:جوہری کےنزدیک:جس کےثنایاٹوٹ کرگرگئےہوں، اور یہ اس کےچھٹے سال میں داخل ہونےپرہوتاہے۔ ابن منظورکےنزدیک:جس کےثنایاٹوٹ کرگرگئےہوں، اور یہ اس کے چھٹے سال میں داخل ہونے پرہوتاہے۔