کتاب: قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں - صفحہ 24
الضأن "(مسلم:الأضاحي /2(1963))" صرف مسنّہ (دانتےہوئےجانور)کی قربانی کرو! لیکن اگر(اس کاملنا)تمہارےلئےمشکل ہو جائے توایک سال کےبھیڑکےبچے کی قربانی کرسکتےہو " ملاحظہ: مسنّہ اورجذعہ کی تعیین میں فقہاءاوراہل لغت کےدرمیان کافی اختلاف پایاجاتاہے، ذیل میں ہم ان کے اقوال کاخلاصہ پیش کررہے ہیں ؛ ): مسنہّ:(فقہاء کےنزدیک ): بکری اوربھیڑ:حنفیہ کےنزدیک:جس نےایک سال پوراکرلیا ہو۔ مالکیہ کےنزدیک:جس نےدو سال پوراکرلیاہو۔ شافعیہ کےنزدیک:جس نےدو سال پوراکرلیاہو۔اورایک قول کےمطابق:جودوسال پوراکرکےتیسرےمیں داخل ہو چکا ہو۔ حنابلہ کےنزدیک:جوایک سال پوراکرکےدوسرےمیں داخل ہوچکا ہو۔ گائے:حنفیہ کےنزدیک:جس نے دو سال پوراکرلیاہو۔ مالکیہ کےنزدیک:جس نےتین سال پوراکرلیاہو اورچوتھےمیں داخل ہوگئی ہو۔ شافعیہ کےنزدیک:جس نےدو سال پوراکرلیاہواورتیسرےمیں داخل ہوگئی ہو۔ حنابلہ کےنزدیک:جس نےدو سال پوراکرلیاہواورتیسرےمیں داخل ہوگئی ہو۔ اونٹ:حنفیہ کےنزدیک:جس نے پانچ سال پوراکرلیاہو۔ مالکیہ کےنزدیک:جس نےپانچ سال پوراکرلیاہو اورچھٹےمیں داخل ہوگیاہو۔ شافعیہ کےنزدیک:جس نےپانچ سال پوراکرلیاہو اورچھٹےمیں داخل ہوگیاہو۔