کتاب: قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں - صفحہ 21
2 - اللّٰه أكبر , اللّٰه أكبر , لاإله إلا اللّٰه , واللّٰه أكبر , اللّٰه أكبر , وللّٰه الحمد .
3 - اللّٰه أكبر , اللّٰه أكبر , اللّٰه أكبر , لاإله إلا اللّٰه , واللّٰه أكبر , اللّٰه أكبر , وللّٰه الحمد .
4 -(یوم عرفہ کا روزہ )
غیرحاجیوں کےلئے یوم عرفہ کے روزے کی بہت زیادہ فضیلت آئی ہے، رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"صيام يوم عرفة أحتسب على اللّٰه أن يكفر السنة التي قبله و السنة التي بعده "(مسلم:الصيام/36(1162))" میں اللہ تعالی سے امیدرکھتا ہوں کہ عرفہ کے دن کا روزہ ایک سال پہلےاورایک سال بعد کےگناہوں کے لئے کفارہ ہے "
(یہاں یہ واضح رہے کہ یوم عرفہ سے مرادمکہ کے کیلنڈرکے حساب سے نو ذی الحجہ کی تاریخ ہے،کسی دیگرملک میں اگرچاندمکہ سےایک دن بعد دیکھاگیاہوتو وہاں کے لوگ بھی مکہ کے کیلنڈرہی سے نوذی الحجہ کا روزہ رکھیں، زمانہ قدیم میں اگرمکےکی تاریخ کا علم نہیں ہوپاتاتھاتو جائزتھا کہ اپنے ملک کی رؤیت کےحساب سے نوذی الحجہ کا روزہ رکھیں، مگراب یہ عذرباقی نہیں رہ گیاہے۔ اس روزہ سے مقصددراصل میدان عرفات میں حاجیوں کے وقوف کے بدلے غیرحاجیوں کا روزہ رکھناہے/احمدمجتبی سلفی)۔
قربانی کرنےوالا کن امورسےپرہیزکرے
جب کسی کی نیّت قربانی کرنےکی ہواورذی الحجہ شروع ہوجائے تو اسےبال، ناخن یا چمڑاکاٹنےسےپرہیزکرناچاہئے، أمّ سلمہ رضی الله عنها سے مروی ہےکہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نےارشادفرمایا:" إذارأيتم هلال ذي الحجة وأرادأحدكم أن يضحي فليمسك عن شعره وأظفاره "(مسلم:الأضاحي /7رقم(1977/39))