کتاب: قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں - صفحہ 18
عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت
عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت میں قرآن و حدیث میں ڈھیر ساری دلیلیں موجود ہیں، ذیل میں ہم چند نصوص کےذکرپر اکتفاء کرتے ہیں:
1 - اللہ تعالی کاارشاد ہے:﴿ وَالْفَجْر وَلَيَالٍ عَشْرٍ﴾ (الفجر1 – 2)
(فجرکی قسم اوردس راتوں کی قسم)عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن زبیر اورمجاھد رضي اللہ عنهم سےمروی ہےکہ دس راتوں سےمراد ذی الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں، اکثرمفسّرین نےبھی اسی تفسیر کو اختیار کیاہے۔
2 - عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:" ما من أيام العمل الصالح فيهن أحب إلى اللّٰه من هذه الأيام العشرة " قالوا:ولاالجهادفي سبيل اللّٰه ؟ قال:" ولاالجهادفي سبيل اللّٰه , إلارجل خرج يخاطر بنفسه وماله فلم يرجع من ذلك بشيئ" (البخاري:العيدين /11 رقم (969))" عشرہ ذی الحجہ میں کئےگئے نیک عمل سےزیادہ اللہ کےنزدیک کسی دوسرے ایام کا نیک عمل پسندیدہ نہیں ہے، صحابہ کرام رضي الله عنهم نے سوال کیا:جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ؟ تو آپ نےفرمایا: