کتاب: قرآن مقدس اور حدیث مقدس - صفحہ 8
’’اور کہیئے :کہ حق آگیا اور باطل مٹ گیا اور باطل تو ہے ہی مٹنے کے لئے ۔‘‘ کتاب قرآن مقدس اور حدیث مقدس بھی ان اعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے جوکہ علامہ احمد سعید نے بے جا اٹھائے ہیں ان شاء اللہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ کوبخوبی علم ہوجائے گاکہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کس قدر احتیاط اور توجہ سے کتاب ’’صحیح بخاری‘‘تصنیف کی ہے جسے امت نے کتاب اللہ کے بعد کا درجہ دیا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ہمیں احادیث مبارکہ کا دفاع کرنے کی توفیق عطافرمائے اور تمام مسلمانوں کو ایسے کفر اور گستاخی سے محفوظ رکھے۔ (آمین) محمد حسین میمن (خادم حدیث )