کتاب: قرآن مقدس اور حدیث مقدس - صفحہ 7
بارے میں کچھ بھی یقین سے نہیں بیان کیا جاسکتا۔ بدھ مذہب کے متعلق ایک مصنف لکھتا ہے کہ اس مذہب میں بھکشووں نے اصل مذہب کے اصولوں کو تبدیل کردیاہے اس نے عقائد اور احکام میں بہت کچھ ترمیم کی اور اصل سوتروں کو بدل کر نئے سوتر بنالئے دیکھئے میکس وولر کا دیباچہ سیکرٹ بکس آف دی بدھسٹس۔ (Hackman,Buddhism as a Religion ,p.51.52) معلوم ہوا کہ بدھ مذہب بھی ایک ناقابل یقین مذہب ہے۔ قارئین کرام یہ ہے حال ان مشہورمذاہب کا، کہ ان کی بنیادی کتب ،ان کے عقائد سب کے سب ناقابل یقین ہیں یہی وجہ ہے کہ کرسچن مشنریز حسد کی آگ میں جل کر اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ اسلام کو بھی ان مذاہب کی صفوں میں لانا چاہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کرسچن مشنریزہماری کتب احادیث کی صحت کو مشکوک بنانا چاہتی ہیں اور اس کے لئے وہ مختلف طریقے اور حربے استعمال کررہی ہیں اور ہمارے نام نہاد مسلمان ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،کتاب قرآن مقدس اور بخاری محدث ،بھی ان ہی سازشوں کی ایک کڑی ہے اوریہ صحیح بخاری (حدیث کی صحیح ترین کتاب) کی صحت کو مشکوک بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ یہ کتاب ایسے ہی ایک آلہ کار علامہ احمد سعید کا کارنامہ ہے جو اسلام کے خلاف لکھی گئی ہے علامہ احمد سعید اسی روش کو اختیار کئے ہوئے ہیں جس روش کو مستشرقین نے اختیار کیا تھا۔ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ایک تو مؤلف نے صحیح حدیث پر طعن کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی گھٹیا زبان سے محدثین رحمۃ اللہ علیہم پر جو نکتہ چینی کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور ختم نبوت پر جو ان کی کاری ضرب ہے وہ سزاکی مستحق ہے۔ (یہ کتاب) ’’قرآن مقدس اورحدیث مقدس‘‘ آپ کے ہاتھ میں ہے اس میں ان احادیث کا جواب دیا گیا ہے جس پر علامہ احمد سعید نے اپنی حدیث دشمنی ثابت کی ہے اور صحیح حدیث کو قرآن کریم کے خلاف ٹہراکر من گھڑت ثابت کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے جو کہ ایک ناکام سعی ہے۔ ان جیسے اسلام دشمن آلہ کار وں نے بیشمار کتابیں مختلف ادوار میں تحریر کیں لیکن ہر دور میں علماء حق نے ان کا دنداں شکن جواب دیا اور ان کی سازشوں کو باذن اللہ بے نقاب کیا۔ ’’وَقُلْ جَائَ الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُإِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَہُوْقا‘‘ (الاسراء 17؍18)