کتاب: قرآن مقدس اور حدیث مقدس - صفحہ 6
(3) تیسری کتاب لوقا ہے جو لوقا کی طرف منسوب ہے یہ بات بھی بالکل مسلّم ہے کہ لوقا نے کبھی مسیح علیہ السلام کو نہیں دیکھا اور نہ ہی ان سے استفادہ کیا۔ وہ پولوس (St.Paul) کا مرید تھا اور یہ بھی ثابت ہے کہ مسیح علیہ السلام اور لوقا کے درمیان سلسلہ روایت کی کڑی غائب ہے۔ (4) چوتھی کتاب جو یوحنا کی انجیل کہلاتی ہے جدید تحقیق کے مطابق مشہور یوحنا حواری کی لکھی ہوئی نہیں بلکہ کسی مجہول الحال شخص کی ہے جس کا نام یوحنا تھا۔ یہ کتاب مسیح علیہ السلام کے بہت بعد 90؁ء میں یا اس کے بھی بعد لکھی گئی ہے۔ یعنی چاروں اناجیل کا مسیح علیہ السلام تک پہنچا نانا ممکن ہے۔ اسی طرح ہندومذہب۔ ہندومذہب:۔ ہندو مذہب کی ایک معین تعریف بیان کرنا انتہائی دشوار مرحلہ ہے کیونکہ ہندومت ان معنوں میں کوئی مذہب ہی نہیں ہے جس کے لئے عموماًیہ لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ اور نہ ہی ہندو مذہب کاکوئی بنیادی عقیدہ ہے جس سے اس کی پہچان ہو۔ اسی وجہ سے ہندومذہب کی تعریف کرنے میں محققین کو بہت دقّت پیش آئی ہیں۔ (Guru Parsad Sen.Introduction To The Study of Hinduism Pg:9) کوئی کہتا ہے کہ ہندومذہب رسوم ،عبادات ،عقائد ،روایات ،اور ضمیات کا مجموعہ ہے۔ (Lyall.Religious Systems of the World P:114) کوئی کہتا ہے کہ ’’وہ تمام باشندگان ہند جن کااسلام ،جین مت ،بدھ مت ،مسیحیت ،پارسی ،یہودی یا دنیا کے کسی اور دوسرے مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور جن کا طریقہ عبادات وحدانیت سے لے کر بت پرستی تک وسیع ہو اور جن کے دینیات کلیۃ ً سنسکرت زبان میں لکھے ہوئے ہوں ہندو ہیں۔ (Census Report ,Baroda.1901.pg:120) گویا ہندو مذہب کیا ہے اس کا بانی کون ہے کچھ معلوم نہیں۔ بدھ مذہب :۔ گوتم بدھ نے اپنی زندگی میں نہ تو کوئی کتاب لکھی اورنہ ہی لکھوائی گوتم بدھ کی تعلیمات کیا تھیں اس