کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 84
تُقْرِضُوْا اللّٰہَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْہُ لَکُمْ وَیَغْفِرْلَکُمْ وَاللّٰہُ شَکُوْرٌ حَلِیْمٌ . عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ} ’’سو جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرماں بردار رہو اور (اس کی راہ میں ) خرچ کرو (یہ) تمھارے حق میں بہتر ہے اور جو شخص طبیعت کے بخل سے بچایا گیا تو ایسے ہی لوگ مراد پانے والے ہیں۔اگر تم اللہ کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کواس کا دو چند دے گا اور تمھارے گناہ بھی معاف کر دے گا اور اللہ قدر شناس اور بردبار ہے۔پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے۔‘‘ 8۔سورۃ القصص (آیت:۷۷) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَ ابْتَغِ فِیْمَآ اٰتٰکَ اللّٰہُ الدَّارَ الْاٰخِرَۃَ وَ لَا تَنْسَ نَصِیْبَکَ مِنَ الدُّنْیَا وَ اَحْسِنْ کَمَآ اَحْسَنَ اللّٰہُ اِلَیْکَ وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ} ’’اور جو (مال) تمھیں اللہ نے عطا فرمایا ہے،اس سے آخرت (کی بھلائی) طلب کیجیے اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھلائیے اور جیسی اللہ نے تم سے بھلائی کی ہے (ویسی) تم بھی (لوگوں سے) بھلائی کرو اور ملک میں طالبِ فساد نہ ہو،کیونکہ اللہ فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔‘‘ 9۔سورۃ الحدید (آیت:۷) میں ارشادِ الٰہی ہے: {اٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَاَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَکُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْہِ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَاَنْفَقُوْا لَھُمْ اَجْرٌ کَبِیْرٌ} ’’اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم