کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 54
ایک حدیث میں رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’جو شخص جہنم سے بچنا اور جنت میں جانا چاہتا ہے،اسے چاہیے کہ مرتے دم تک اللہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھے اور لوگوں سے وہ برتاؤ کرے جسے وہ خود اپنے لیے چاہتا ہو۔‘‘[1] دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں اپنی رسّی مضبوطی سے تھامنے اور اس کے احکام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی ناراضی سے بچائے۔آمین ثم آمین
[1] مسند أحمد (۲/ ۱۶۱)