کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 486
-156 یتیموں پر ظلم نہ کرو اور سائل کو مت جِھڑکو:
سورۃ الضحٰی (آیت:۹،۱۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلاَ تَقْھَرْ . وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلاَ تَنْھَرْ}
’’تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا۔اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا۔‘‘
بلکہ اس کے ساتھ نرمی و احسان کا معاملہ کرو۔اس سے سختی اور تکبر نہ کرو،نہ درشت اور تلخ لہجہ اختیار کرو۔بلکہ جواب بھی دینا ہو تو پیار اور محبت سے دو۔
-157طعن آمیز اشاروں والے چغل خور اور مال گِن گِن کر رکھنے والے کی مذمت:
سورۃ الہمزہ (آیت:۱،۲) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{وَیْلٌ لِّکُلِّ ھُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِنِ الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَہٗ}
’’ہر طعن آمیز اشارے کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے۔جو مال جمع کرتا اور اس کو گِن گِن کر رکھتا ہے۔‘‘