کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 482
اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ بہ کثرت اللہ کا ذکر کریں اور تنبیہ کرتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ مال و اولاد کی محبت میں پھنس کر اللہ (کے احکام و فرائض) سے غافل ہو جاؤ (اور حلال و حرام کی پروا نہ کرو) پھر فرماتا ہے کہ جو اللہ کے ذکر سے غافل ہو جائے،دنیا کی زینت میں محو ہو جائے اور اپنے رب کی عبادت میں سُست پڑ جائے وہ اپنا نقصان آپ کرنے والا ہے۔[1] 2۔ سورۃ التغابن (آیت:۱۴،۱۵) میں فرمایا ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِکُمْ وَاَوْلاَدِکُمْ عَدُوًّا لَّکُمْ فَاحْذَرُوْھُمْ وَاِنْ تَعْفُوْا وَتَصْفَحُوْا وَتَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ . اِنَّمَآ اَمْوَالُکُمْ وَاَوْلاَدُکُمْ فِتْنَۃٌ وَاللّٰہُ عِنْدَہٗٓ اَجْرٌ عَظِیْمٌ} ’’مومنو! تمھاری عورتوں اور اولاد میں سے بعض تمھارے دشمن (بھی) ہیں،سو ان سے بچتے رہو اور اگر معاف کر دو اور درگزر کرو اور بخش دو تو اللہ بھی بخشنے والا مہربان ہے۔تمھارا مال اور تمھاری اولاد تو آزمایش ہے اور اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے۔‘‘ -149 ایامِ عدت میں عورت کو گھر سے نہ نکالو: سورۃ الطلاق (آیت:۱) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوْھُنَّ لِعِدَّتِھِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّۃَ وَاتَّقُوا اللّٰہَ رَبَّکُمْ لاَ تُخْرِجُوْھُنَّ مِنْم بُیُوْتِھِنَّ وَلاَ یَخْرُجْنَ اِلَّآ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ وَتِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ وَمَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰہِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗ لاَ تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ اَمْرًا}
[1] تفسیر ابن کثیر (۵/ ۳۴۹)