کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 457
-117 اطاعتِ والدین لیکن شرک و منکر میں نہیں: سورۃ العنکبوت (آیت:۸) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ حُسْنًا وَ اِنْ جَاھَدٰکَ لِتُشْرِکَ بِیْ مَا لَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْھُمَا اِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ فَاُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ} ’’اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے،(اے مخاطب!) اگر تیرے ماں باپ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک بنائے،جس کی حقیقت سے تجھے واقفیت نہیں تو اُن کا کہنا نہ ماننا تم (سب) کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے،پھر جو کچھ تم کرتے تھے،میں تمھیں جتاؤں گا۔‘‘ والدین اگر شرک کا حکم دیں اور اسی میں دیگر معاصی بھی شامل ہیں اور اس کے لیے خاص کوشش بھی کریں تو ان کی اطاعت نہیں کرنی چاہیے،کیونکہ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’اللہ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں۔‘‘[1] -118 لوگوں کی اذیتوں کو عذابِ الٰہی نہ سمجھو: سورۃ العنکبوت (آیت:۱۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ فَاِذَآ اُوْذِیَ فِی اللّٰہِ جَعَلَ فِتْنَۃَ النَّاسِ کَعَذَابِ اللّٰہِ وَ لَئِنْ جَآئَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّکَ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّا کُنَّا مَعَکُمْ اَوَ لَیْسَ اللّٰہُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ} ’’اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے،جب
[1] مسند أحمد (۵/ ۶۶) و الصحیحۃ،رقم الحدیث (۱۷۹)