کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 455
{فَلاَ تُطِعِ الْکٰفِرِیْنَ وَجَاھِدْھُمْ بِہٖ جِھَادًا کَبِیْرًا} ’’تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان سے اس (قرآن) کے حکم کے مطابق بڑے شدو مد سے لڑو۔‘‘ -114 جاہلوں سے نہ الجھو: سورۃ الفرقان (آیت:۶۳) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَی الْاَرْضِ ھَوْنًا وَّاِذَا خَاطَبَھُمُ الْجٰھِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا} ’’اور اللہ کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ) گفتگو کرتے ہیں تو سلام کہتے ہیں۔‘‘ -115 لواطت اور فحاشی کی مذمت: 1۔ پارہ18{وَقَالَ الَّذِیْنَ}سورۃ النمل (آیت:۵۴،۵۵) میں فرمایا: {وَلُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖٓ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَۃَ وَاَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ . اَئِنَّکُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَھْوَۃً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآئِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْھَلُوْنَ} ’’اور لوط کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم بے حیائی (کے کام) کیوں کرتے ہو اور تم دیکھتے ہو۔کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر لذت (حاصل کرنے) کے لیے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو،حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو۔‘‘ 2۔ آگے سورۃ العنکبوت (آیت:۲۹) میں ارشادِ الٰہی ہے: {اَئِنَّکُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَ تَقْطَعُوْنَ السَّبِیْلَ وَ تَاْتُوْنَ فِیْ