کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 454
دیکھتے ہوئے آنکھوں کا ظاہر ہونا،اس ضمن میں ہاتھوں میں جو انگوٹھی پہنی ہوئی یا مہندی لگی ہوئی ہو،آنکھوں میں سرمہ،کاجل ہو یا لباس اور زینت کو چھپانے کے لیے جو برقع یا چادر لی جاتی ہے،وہ بھی ایک زینت ہی ہے،تاہم یہ ساری زینتیں ایسی ہیں،جن کا اظہار بوقتِ ضرورت یا بوجہ ضرورت مباح ہے۔ باپ میں دادا،پردادا،نانا،پرنانا اور اس سے اوپر سب شامل ہیں،اسی طرح خسر میں خسر کا باپ،دادا،پردادا اوپر تک۔بیٹوں میں پوتا،پرپوتا،نواسہ پرنواسہ نیچے تک۔خاوندوں کے بیٹوں میں پوتے،پرپوتے،نیچے تک۔بھائیوں میں تینوں قسم کے بھائی (عینی،اخیافی،علاتی) اور ان کے بیٹے پوتے پرپوتے،نواسے،نیچے تک۔بھتیجوں میں ان کے بیٹے،نیچے تک اور بھانجوں میں تینوں قسم کی بہنوں کی اولاد شامل ہے۔ -112 کنیزوں کو بدکاری پر مجبور نہ کرو: سورۃ النور (آیت:۳۳) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلاَ تُکْرِھُوْا فَتَیٰتِکُمْ عَلَی الْبِغَآئِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَمَنْ یُّکْرِھْھُّنَّ فَاِنَّ اللّٰہَ مِنْم بَعْدِ اِکْرَاھِھِنَّ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ} ’’اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے بدکاری پر مجبور نہ کرنا اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں ) کے مجبور کیے جانے کے بعد اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ -113 کافروں کی بات نہ مانیں: سورۃ الفرقان (آیت:۵۲) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: