کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 440
بخیلی اور اللہ کے احکام و اطاعت کے مطابق خرچ کرنا قوام ہے۔[1] 3۔ سورۃ الحدید (آیت:۲۴) میں ارشادِ الٰہی ہے: {الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَیَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَمَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ} ’’وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بخل کا حکم دیتے ہیں اور جو منہ موڑ جائے تو یقینا اللہ ہی ہے جو بڑا بے پروا ہے،بہت تعریفوں والا ہے۔‘‘ -97 مفلسی کے ڈر سے اولاد کو قتل نہ کرو: سورت بنی اسرائیل (آیت:۳۱) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ لَا تَقْتُلُوْٓا اَوْلَادَکُمْ خَشْیَۃَ اِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُھُمْ وَ اِیَّاکُمْ اِنَّ قَتْلَھُمْ کَانَ خِطْاً کَبِیْرًا} ’’اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرنا (کیونکہ) اُن کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں،کچھ شک نہیں کہ اُن کا مار ڈالنا بڑا گناہ ہے۔‘‘[2] صحیح بخاری و مسلم میں ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے پوچھا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تو اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرائے،حالانکہ اسی اکیلے نے تجھے پیدا کیا ہے۔میں نے پوچھا:اس کے بعد؟ فرمایا:’’تو اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالے کہ وہ تیرے ساتھ کھائیں گے۔‘‘ پھر فرمایا:’’تو اپنی پڑوسن سے زنا کاری کرے۔‘‘[3] آج کل قتلِ اولاد کا گناہِ عظیم نہایت منظم طریقے سے اور خاندانی منصوبہ بندی کے حسین عنوان سے پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔مرد حضرات ’’بہتر تعلیم و تربیت‘‘
[1] مختصر فتح القدیر للشوکاني (ص: ۱۱۲۰) [2] تفسیر ابن کثیر (۳/ ۱۹۱) [3] صحیح البخاري (۴۷۶۱) تفسیر سورۃ الفرقان،صحیح مسلم،کتاب التوحید (۱۴۱/ ۸۶)