کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 437
{وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ھٰذَا حَلٰلٌ وَّ ھٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوْا عَلَی اللّٰہِ الْکَذِبَ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَی اللّٰہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَ} ’’اور یونہی جھوٹ جو تمھاری زبان پر آجائے مت کہہ دیا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھنے لگو،جو لوگ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں ان کا بھلا نہیں ہوگا۔‘‘ یہ اشارہ ہے اُن جانوروں کی طرف جو وہ بتوں کے نام وقف کرکے اپنے لیے حرام کرلیتے تھے،جیسے بحیرہ،صائبہ،وسیلہ اورحام و غیرہ۔[1] -91 غیر اللہ کو کار ساز نہ بناؤ: پارہ15{سُبْحٰنَ الَّذِیٓ}سورت بنی اسرائیل (آیت:۲) میں فرمایا: {وَ اٰتَیْنَا مُوْسَی الْکِتٰبَ وَ جَعَلْنٰہُ ھُدًی لِّبَنِیْٓ اِسْرَآئِ یْلَ اَلَّا تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِیْ وَکِیْلًا} ’’اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تھی اور اس کو بنی اسرائیل کے لیے راہنما مقرر کیا تھا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہرانا۔‘‘ -92 غیر اللہ کو معبود نہ بناؤ: سورت بنی اسرائیل (آیت:۲۲) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا} ’’اور اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بے کس ہو کر بیٹھے رہ جائو گے۔‘‘
[1] دیکھیں : ترجمہ و تفسیر: سورۃ المائدۃ [۱۰۳] سورۃ الأنعام [۱۳۹۔۱۴۱]