کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 433
اللہ تعالیٰ کا حتمی وعدہ ہے اور اس کا اعلان بھی کہ شکر گزاروں کی نعمتیں اور بڑھ جائیں گی اور ناشکروں کی،نعمتوں کے منکروں اور ان کو چھپانے والوں کی نعمتیں چھن جائیں گی اور انھیں سخت سزا ہوگی۔ 2۔ سورۃ الزمر (آیت:۷) میں ارشاد ربانی ہے: {اِنْ تَکْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنْکُمْ وَلاَ یَرْضٰی لِعِبَادِہٖ الْکُفْرَ وَاِنْ تَشْکُرُوْا یَرْضَہُ لَکُمْ وَلاَ تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُمْ مَّرْجِعُکُمْ فَیُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ اِنَّہٗ عَلِیْمٌم بِذَاتِ الصُّدُوْرِ} ’’اگر ناشکری کرو گے تو اللہ تم سے بے پروا ہے اور وہ اپنے بندوں کے لیے ناشکری پسند نہیں کرتااور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمھارے لیے پسند کرے گا اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،پھر تم کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے،پھر جو کچھ تم کرتے رہے،وہ تم کو بتائے گا،وہ تو دلوں کی پوشیدہ باتوں تک سے آگاہ ہے۔‘‘ -84 سرکشی اور تکبر نہ کرو: پارہ 14{رُبَمَا}سورۃ النحل (آیت:۲۲،۲۳) میں فرمایا: {اِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ قُلُوْبُھُمْ مُّنْکِرَۃٌ وَّ ھُمْ مُّسْتَکْبِرُوْنَ . لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَکْبِرِیْنَ} ’’تمھارا معبود تو اکیلا اللہ ہے تو جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے،اُن کے دل اِنکار کر رہے ہیں اور وہ سرکش ہو رہے ہیں۔یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں،اللہ ضرور اُس کو جانتا ہے،وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔‘‘