کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 426
اب مسجدوں میں بھی اللہ کے ساتھ دوسروں کو مدد کے لیے پکارتے ہیں۔بلکہ مسجدوں میں ایسے کتبے آویزاں کیے ہوئے ہیں،جن میں اللہ کو چھوڑ کر دوسروں سے استغاثہ کیا گیا ہے۔ -78 اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو: 1۔ سورت ہود (آیت:۲) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللّٰہَ اِنَّنِیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌ} ’’یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور میں اس کی طرف سے تمھیں ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں۔‘‘ 2۔ سورت بنی اسرائیل (آیت:۳۹) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَ لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَ فَتُلْقٰی فِیْ جَھَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُوْرًا} ’’اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ (ایسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (بارگاہِ الٰہی سے) راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیے جاؤ گے۔‘‘ 3۔ سورۃ القصص (آیت:۷۰) میں ارشادِ ربانی ہے: {وَ ھُوَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ لَہُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰی وَ الْاٰخِرَۃِ وَ لَہُ الْحُکْمُ وَ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ} ’’اور وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں،دنیا اور آخرت میں اُسی کی تعریف ہے اور اُسی کا حکم اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔‘‘ -79 نا امید و ناشکرے اور اِترانے والے نہ بنو: پارہ12{وَمَامِنْ دَآبَّۃٍ}سورت ہود (آیت:۹،۱۰) میں فرمایا: {وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَۃً ثُمَّ نَزَعْنٰھَا مِنْہُ اِنَّہٗ لَیَئُوْسٌ