کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 410
ہے اور خود کسی سے کھانا نہیں لیتا (یہ بھی) کہہ دو کہ مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہوں اور یہ کہ تم (اے پیغمبر!) مشرکوں میں سے نہ ہونا۔‘‘ 2۔ سورت یونس (آیت:۱۰۵) میں فرمانِ الٰہی ہے: {وَ اَنْ اَقِمْ وَجْھَکَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا وَ لَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ} ’اور یہ کہ (اے نبی! سب سے) یکسو ہو کر دینِ (اسلام) کی پیروی کیے جاؤ اور مشرکوں میں سے ہرگز نہ ہونا۔‘‘ -60 ظاہری اور پوشیدہ گناہ چھوڑ دو: پارہ 8{وَلَوْ اَنَّنَا}سورۃ الانعام (آیت:۱۲۰) میں فرمایا: {وَ ذَرُوْا ظَاھِرَ الْاِثْمِ وَ بَاطِنَہٗ اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْسِبُوْنَ الْاِثْمَ سَیُجْزَوْنَ بِمَا کَانُوْا یَقْتَرِفُوْنَ} ’’اور ظاہری اور پوشیدہ (ہر طرح کا) گناہ ترک کر دو جو لوگ گناہ کرتے ہیں،وہ عنقریب اپنے کیے کی سزا پائیں گے۔‘‘ -61 بلا تکبیر ذبح کیے گئے جانور کا گوشت نہ کھاؤ: سورۃ الانعام (آیت:۱۲۱) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ لَا تَاْکُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ وَ اِنَّہٗ لَفِسْقٌ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰٓی اَوْلِیٰٓئِھِمْ لِیُجَادِلُوْکُمْ وَ اِنْ اَطَعْتُمُوْھُمْ اِنَّکُمْ لَمُشْرِکُوْنَ} ’’اور جس چیز پر اللہ کا نام نہ لیا جائے،اُسے مت کھاؤ کہ اُس کا کھانا گناہ ہے اور شیطان (لوگ) اپنے رفیقوں کے دلوں میں یہ بات