کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 376
5۔ سورۃ المائدہ (آیت:۵۱) میں فرمانِ الٰہی ہے: {یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَھُوْدَ وَ النَّصٰرٰٓی اَوْلِیَآئَ بَعْضُھُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍ وَ مَنْ یَّتَوَلَّھُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْھُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ} ’’اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ،یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے انھیں دوست بنائے گا،وہ بھی انھیں میں سے ہوگا،بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔‘‘ 6۔ سورۃ المائدہ (آیت:۵۷) میں ارشادِ الٰہی ہے: {یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَکُمْ ھُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ الْکُفَّارَ اَوْلِیَآئَ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ} ’’اے ایمان والو! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں،اُن کو اور کافروں کو جنھوں نے تمھارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے،دوست نہ بناؤ اور مومن ہو تو اللہ سے ڈرتے رہو۔‘‘ 7۔ سورۃ التوبہ (آیت:۲۳) میں ارشادِ الٰہی ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْٓا اٰبَآئَ کُمْ وَ اِخْوَانَکُمْ اَوْلِیَآئَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْکُفْرَ عَلَی الْاِیْمَانِ وَمَنْ یَّتَوَلَّھُمْ مِّنْکُمْ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ} ’’اے اہلِ ایمان! اگر تمھارے (ماں ) باپ اور (بہن) بھائی ایمان کے مقابل کفر کو پسند کریں تو ان سے دوستی نہ رکھو اور جو ان سے دوستی