کتاب: قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات - صفحہ 35
اس کتاب کی تکمیل کے سلسلے میں اپنی اہلیہ ام عدنان بشریٰ قمر کا شکریہ ادا کرنا بھی ضروری خیال کرتا ہوں،جن کی دلچسپی اور ہمت افزائی سے تھوڑے سے عرصے میں ہی یہ کام تکمیل کے مراحل طے کر گیا ہے۔فَجَزَاہَا اللّٰہُ خَیْراً۔ ہم اپنی لختِ جگر نادیہ قمر اور سناء قمر کے بھی شکر گزار ہیں،جنھوں نے اس کتاب کی تہذیب و کمپوزنگ میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔وَفَّقَھُمَا اللّٰهُ لِکُلِّ خَیْرٍ وَجَزَاھُمَا فِيْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔ اس کتاب کا پہلا اڈیشن چند سال قبل انڈیا میں شائع ہوچکا ہے،اور اب ہم اپنے دوست معروف سماجی شخصیت جناب انجینئر خواجہ عصمت امین صاحب (پروپرائیٹر ترکی ٹریڈنگ کمپنی،الخبر) کے شکر گزار ہیں،جنھوں نے پاکستان میں اس کتاب کی اشاعتِ دوم میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔فَجَزَاہُ اللّٰہُ خَیْراً فِي الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ۔ اللہ تعالیٰ اس کتا ب کو قرآنی تعلیمات سے پیار کرنے والوں کیلئے باعثِ استفادہ بنائے۔آمین والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سپریم کورٹ۔الخبر ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۵؍۲؍۱۴۳۴ھ ترجمان سپریم کورٹ،الخبر ۱۸؍۱۲؍۲۰۱۲ء و داعیہ متعاون،مراکزِ دعوت و ارشاد الخبر،الراکہ،الدمام۔سعودی عرب